اقوام متحدہ، 11 نومبر (یو این آئی/ اسپوتنک) اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کام کرنے کا ارادہ کرنے والے روس اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں کو امریکی ویزے جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اور انہوں نے امریکہ
سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے قانونی مشیر ویزا سے متعلق مسائل کا بروقت اور قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے امریکہ اور دیگر ممالک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔