: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اقوام متحدہ،19ستمبر(یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلہ حل کرنے کے لیے ہندوستان پاکستان کے درمیان مذاکرہ ہونا ضروری ہےمسٹر گٹریس نے کہا کہ کشمیرخطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نےکہا،’کشمیر مسئلے کے حل کے لیے ہندوستان۔پاکستان کے درمیان
ہونا ضروری ہے۔ اگر دونوں فریق چاہیں گے تو ان کا دفتر اس معاملے میں ثالثی کرنے کو تیار ہے‘قابل ذکر ہے کہ مسٹر گٹریس کا بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل آیا ہے۔ جموں و کشمیر کو ملنے والے خصوصی درجے کو ختم کیے جانے کے ہندوستان کے فیصلے کو پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کی تیاری ہے۔