نیویارک/نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہندوستان کی جانب سے شروع کی گئی پہل بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) کو مشاہد کا درجہ دیا ہے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس اے مثبت عالمی ماحولیاتی
کارروائی کی ایک مثال بن گیا ہے مسٹر ترومورتی نے ٹویٹ کیا ’’بین الاقوامی شمسی اتحاد کو مشاہد کا درجہ دینے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا تاریخی فیصلہ ہے۔
چھ سالوں میں آئی ایس اے،عالمی توانائی میں اضافے اور ترقی میں فائدہ پہنچانے کے لیے شراکت داری کے ذریعے مثبت عالمی ماحولیاتی کارروائی کی ایک مثال بن گیا ہے۔