طرابلس،یکم نومبر (رائٹر) اقوام متحدہ نے مشرقی لیبیا شہر دیرنا میں پیر کو ہوئے فضائی حملوں میں کم از کم 15 لوگوں کے مارے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔
لیبیا میں اقوام متحدہ امدادی مشن نے کہا کہ ڈیرنا میں ہلاک ہونے والوں
میں کم از کم 12 بچے اور خواتین شامل ہیں۔
لیبیا کا مذکورہ علاقہ مصر کی سرحد سے 265 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور وہاں اسلامی عسکریت پسندوں کا ایک گروپ اوردیرنا مجاہدین شوریٰ کونسل ( ڈی ایم ایس سی) کی طرف سے کنٹرول ہوتا ہے۔