سری نگر، 31 جنوری (ایجنسی) جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے حیدرآباد میں سالانہ نمائش کے دوران بھیانک آگ سے کشمیری تاجروں کو پہنچے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت اور جموں کشمیر کی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ
متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے اقدام کریں۔
عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر رائو کے بیٹے و ٹی آر ایس کارگزار صدر کے ٹی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے اپیل کی۔