کوچی، 03 جون (یو این آئی) کانگریس کی زیر قیادت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی امیدوار اوما تھامس کیرالہ کے تریکاکرا اسمبلی حلقہ میں ہوئے ضمنی انتخابات میں جیت کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ وہ گنتی کے آٹھویں دور میں 17,782 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اوما تھامس 17,782 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں، جبکہ آج صبح 11 بجے تک 12 راؤنڈ میں سے آٹھ راؤنڈ مکمل ہو چکے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے آغاز سے ہی یو ڈی ایف امیدوار آگے ہے۔
وزیراعلی پنارائی وجین اور دیگر سبھی کمیونسٹ پارٹی آف
انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) اور لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کے دیگر تمام سرکردہ لیڈران اپنی بلٹزکریگ مہم کی قیادت کرنے والوں کو مایوسی ہاتھ لگی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار اے این رادھا کرشنن اس حلقے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پچھلے اسمبلی الیکشن میں ان کے ووٹ شیئر میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے
واضح رہے کہ 22 دسمبر 2021 کو پی ٹی تھامس ایم ایل اے کی موت کے بعد تریکاکرا اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا انعقاد ضروری ہو گیا تھا۔ تب سے یہ سیٹ خالی تھی۔