کیف، 3 مارچ (یو این آئی) روس کی کارروائی آٹھویں دن میں داخل ہونے اور 2000 سے زیادہ یوکرائنی شہریوں کے مارے جانے کے خدشے کے دوران صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کے لوگ خوفزدہ نہیں ہیں، نہ ٹوٹیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں
گے۔
مسٹر زیلینسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل میں بتایاکہ"انہوں نے کئی بار ہمیں تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہو ئے۔
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یوکرینی خوفزدہ ہو جائیں گے، ٹوٹ جائیں گے یا ہتھیار ڈال دیں گے،تو وہ یوکرین کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔