تہران ، 8 جنوری ( یواین آئی) ایران کے دارالحکومت تہران کے خمینی ہوائی اڈے کے نزدیک بدھ کو یوکرین کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام 180 مسافروں کی موت ہو گئی مقامی میڈیا کے مطابق یوکرین کا طیارہ بوئینگ 737-800 جیٹ
پرواز کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا ۔
یہ حادثہ تہران کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے پا رند کے نزدیک پیش آیا ۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین بین الاقوامی ایئر لائن کے طیارے بوئینگ 732 نے مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 15 منٹ پر پرواز کی ۔