: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹار مر نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی اور جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہو۔ ں ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور ہندوستان کے
لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا دفتر خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہاں ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہندوستانی سر زمین پر اس گھناؤ نے دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے معصوم لوگوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔