کمپالا،4مئی (یو این آئی) یوگانڈہ حکومت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) اور دیگر اتحادی ممالک کی مدد سے ہوئمہ ضلع میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگوں کو ہیضہ کی ویکسین دینے کے منصوبہ کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے افریقی علاقہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ یہ ویکسین پروگرام ان دنوں پھیل رہے ہیضہ کے پھیلاو کو روکنے کے لئے شروع کیا جائے گا اور اس سے کانگو سے آئے مہاجرین بھی کافی متاثر ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر
یوناس تیگی گن وولدر مریم نے بتا یاکہ ہیضہ کے خلاف یہی اورل ویکسین کافی کارگر ہتھیار ہے لیکن اس کے علاوہ پینے کے پانی کے لئے صاف پانی ، صاف صفائی اور دیگر احتیاطی اقدامات بھی ضروری ہے۔ اس ضلع میں ہیضہ کے انفیکشن کی سرکاری طورپر تصدیق 23فروری 2018کو کی گئی تھی اور اب تک اس سے مرنے والوں کی تعداد 44ہوگئی ہے اور 2119لوگ متاثر ہیں۔ ہیضہ سے نپٹنے کے لئے ویکسین دینے کا دوسراراونڈ چھ جون سے دس جون تک ہوگا۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1015