نئی دہلی،24اپریل(ایجنسی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ادت راج نے شمال مغربی دہلی لوک سبھا نشست سے ٹکٹ نہ دیئے جانے کے بعد بدھ کو کانگریس میں شامل ہوگئے۔
اس سے قبل مسٹر ادت راج نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے آج ملاقات کی مسٹر گاندھی نے کانگریس میں شامل ہونے پر ان کا استقبال کیا۔ یہ سیاسی واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بی جے پی نے مسٹر ادت راج کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور شمال مغربی دہلی سیٹ سے پلے بیک سنگر ہنس راج آنند کو اپنا امیدوار بنایا۔
src="https://c.ndtvimg.com/2019-04/p1o31pco_udit-raj_625x300_24_April_19.jpg" style="height: auto; width: 650px; padding-bottom: 10px;">