سری نگر ، 24 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں جاری ملی ٹینٹ مخالف کارروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز دشمن کے ناپاک ارادوں کو
ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور اس اہم آپریشن میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا: ”ہم حوالدار جھانتو علی شیخ کی شہادت پر دل سے تعزیت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان نچھاور کی ، ان کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔