ممبئی، 23 جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے جمعرات کو کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے تمام ایم ایل ایز اور ایم پی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہیں۔
جمعرات کو وائی وی
چوان کمپلیکس میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پارٹی ایم ایل ایز اور ایم پیز کی میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کے بعد مسٹر پوار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو ایم ایل اے میٹنگ میں موجود نہیں تھے کیونکہ وہ سرکاری دورے پر تھے۔