ابو ظہبی، 28 فروری (یو این آئی) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا
ہے۔
اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ملک بھر کے اصلاحی اداروں سے 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔