: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/27جون(ایجنسی) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ Abdullah bin Zayed عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوؤں کے مندر اکشر دھام کی یاترا کی ہے۔ وہ ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔
مندر کے دورے کے دوران میں شیخ عبداللہ کو اس میں رکھے تاریخی آثار،
مندر کے فنِ تعمیر، روایتی ثقافت، منفرد آرٹ ، ہندوستان کے تاریخی آثار اور کندہ پتھر سے تعمیر کردہ عمارت کے خدوخال کے بارے میں بتایا گیا۔
"وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی جانب سے دوسری اقوام کے فنون ،تاریخی آثار اور تہذیبوں میں دلچسپی اور مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے تصور کے فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا"۔