: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد۔ 15مئی (یواین آئی)مشرق وسطی وجنوب مغرب بحیرہ عرب پر مرکوزسمندری طوفان ٹاوٹے نے شمال شمال مغربی سمت 11کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے گذشتہ 6گھنٹوں کے دوران پیشرفت کی ہے اور اب یہ ہفتہ کو صبح 8.30بجے مشرق وسطی اور جنوب مغرب بحیرہ عرب پر مرکوز ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنے خصوصی بلیٹن میں یہ
بات بتائی۔امکان ہے کہ یہ طوفان آئندہ 6گھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان اور آئندہ 12گھنٹوں کے دوران شدید سے شدید ترین سمندری طوفان کے طورپر شدت اختیار کرلے گا۔امکان ہے کہ یہ شمال شمال مغربی سمت کی سمت پیشقدمی کرتے ہوئے 18مئی کی دوپہریا شام کے درمیان گجرات کے ساحل پوربندر اور نالیا کو پار کرے گا۔