: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 ڈسمبر (ذرائع) ایئر لائن وستارا نے کہا کہ بنگلورو اور ممبئی سے حیدرآباد جانے والی وستارا کی دو پروازیں پیر کی صبح حیدرآباد میں خراب موسم کی وجہ سے اپنے متعلقہ روانگی اسٹیشنوں پر واپس آگئیں، ممبئی سے حیدرآباد جانے والی پہلی پرواز UK837 حیدرآباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے ممبئی واپس آگئی۔ ایئر لائن
نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ممبئی سے حیدرآباد (BOM-HYD) کی پرواز UK873 حیدرآباد کے ہوائی اڈے پر خراب موسم کی وجہ سے ممبئی (BOM) واپس آگئی ہے- ایئر لائن نے X پر ایک اور پوسٹ میں کہا دوسری فلائٹ UK897 بنگلور سے حیدرآباد کا رخ موڑ کر واپس ہوگئی۔ فلائٹ UK897 بنگلور سے حیدرآباد (BLR-HYD) حیدرآباد کے ہوائی اڈے پر خراب موسم کی وجہ سے بنگلور (BLR) واپس آگئی ہے