: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ،28مئی (ایجنسی)مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کےدو اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن اسمبلی آج بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوگئے ۔
مغربی بنگال کے بیج پورسے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شبھراشو رائے اور وشنو پور سے تشار کانتی بھٹاچاریہ اور ہمت آباد سے مارکسی کمیونٹ پارٹی کے رکن اسمبلی دیویندر ناتھ رائے نے یہاں بی جےپی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی ۔اس
کے علاوہ ترنمول کانگریس کے قانون ساز کونسل کے کئی ارکان نے بھی بی جےپی میں شمولیت اختیار کی ۔مسٹر شبھراشو رائے مسٹر مکل رائے کے بیٹے ہیں جو ترنمول چھوڑ کر پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔
اس موقع پر بی جےپی کے مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ اور میڈیا انچار انل بلونی بی موجود تھے ۔
لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں بی جےپی کو ملی جیت سے سیاسی پارٹیوں میں افراتفری مچی ہوئی ہے ۔