لندن، 6 دسمبر :- برطانیہ کی پولیس نے دہشت گردی سے منسلک جرائم کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے وزیر اعظم ٹریسا مئے کے قتل کی سازش کو ناکام کو کرنے کا دعوی کیا ہے۔
میٹروپولٹین پولیس
نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ شمالی لندن کے نائمرزکریارحمن اور جنوب مشرقی برمنگھم کے محمد عاقب عمران کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا۔
دونوں ملزمان کو آج ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔