نئی دہلی، 3مارچ (یو این آئی) دہلی سے ملحق نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ معاملات سامنے آئے ہیں۔
اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے 25لوگوں کے خون کے نمونے جانچ کے لئے بھیج دیئے ہیں اور اسکول
کو چھ مارچ تک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) انوراگ بھارگو کے مطابق مشرقی دہلی کے میور وہار علاقہ میں رہنے والے روہت دتہ کے بچے نوئیڈا سیکٹر 135میں واقع شری رام ملینیم اسکول میں زیرتعلیم ہیں۔