یمن/15ستمبر(ایجنسی) یمن کے مشرقی صوبے ال مہرہ میں جمعہ کے روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سعودی عرب کے دو پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں سے جدوجہد کر رہے سعودی قیادت والے اتحاد نے یہ اطلاع دی۔ سعودی پریس ایجنسی نے اتحادی فوج کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے سبب پیش آیا۔
ایجنسی کے بیان میں اتحادی فوج کے ترجمان کرنل
ترکی المالکی کے حوالے سے کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر یمن کے ال مہرہ سے دہشت گردوں اور اسمگلروں کے خلاف اپنی مہم مکمل کرکے جب واپس آرہا تھا تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔
مغربی ممالک سے حمایت یافتہ اتحادی فوج نے سال 2015 میں یمن میں مداخلت کی تھی تاکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جلاوطن حکومت قائم کیا جا سکے۔ یمن جنگ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک پراکسی جنگ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔