جرمنی/16اپریل(ایجنسی) جرمنی میں دو چھوٹے طیاروں کے درمیان تصادم کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقع جرمنی کے صوبے باڈن وُوٹن برگ
میں پیش آیا، جہاں یہ چھوٹے طیارے ایئرپورٹ پر اترتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔ اس واقعے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔