پونے ، 10 مارچ (یو این آئی) حال ہی میں دوبئی سے پونے واپس آنے والے جوڑے کو کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایا گیا ہے۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع منگل کو دی۔
پونے کے ڈویژنل کمشنر دیپک مہی سالکر نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں مریضوں کو نگرانی کے لئے پونے کے ایک سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔
یہ جوڑے یکم
مارچ کو دوبئی سے واپس آئے تھے۔ وہ 40 لوگوں کے اس گروپ کا حصہ تھے جو دوبئی گیا تھا۔ ہیلتھ آفیسر ہانکاری نے کہا ، ’’ہم ان تمام لوگوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں جن کے ساتھ وہ رابطے میں آئے تھے۔‘‘
پونے کلکٹر نول کشور رام نے بتایا کہ دونوں کورونا وائرس کے مریضوں کے لواحقین کے خون کے نمونے بھی لیئے گئے ہیں اور لیبارٹریوں میں بھیج دیئے گئے ہیں۔