حیدرآباد۔21مارچ (یو این آئی)شہر حیدرآبادمیں کرونا وائرس سے مزید دو افراد متاثر پائے گئے۔اس طرح اس موذی مرض سے متاثر افراد کی تلنگانہ میں تعداد بڑھ کر 21تک جاپہنچی۔
جنتا کرفیو کے پیش نظر اتوار کو حیدرآبادمیٹرو کی خدمات بند رہیں گی۔ میٹروریل کے عہدیداروں نے پہلے
ہی ریل اور ٹرانسپورٹ خدمات کی صفائی کی بہتری کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ جنتا کرفیو کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کل تلنگانہ بھر میں شراب کی دکات بند رہیں گی۔ تلنگانہ کی وائن ڈیلرس ایسوسی ایشن نے جنتا کرفیو کے پیش نظر ریاست بھرکی تمام شراب کی دکانات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔