نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن سے دو اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ
کر 5,30,714 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.12 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔