حیدرآباد،22 مارچ (ذرائع) تلنگانہ میں پھر سے کورونا کے کیس میں اضافہ ہورہا ہے- اسی سلسلہ میں تلنگانہ اسمبلی میں بھی کورونا کا اثر پڑا ہے-
ایم ایل سی دامودر ریڈی کورونا مثبت پائے گئے ہیں- اس سے پہلے ایم
ایل سی ستیش بھی کورونا متاثر ہوچکے ہیں- اسکی وجہ سے ساتھی ایم ایل سی میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے- آج ایم ایل سی نے اسمبلی میں حصہ نہیں لیا-
تلنگان میں کورونا کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے اسمبلی اجلاس کو کم کیے جانے کا امکان ہے-