سری نگر، 11 جولائی (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوگام سیکٹر میں فوج نے گھات لگا کر کئے جانے والے ایک حملے میں دو جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ایک مختصر بیان میں کہا: 'کپوارہ میں ایل او سی کے نوگام سیکٹر میں تعینات فوجیوں نے
ہفتے کی علی الصبح مشتبہ نقل وحرکت دیکھی'۔
اس میں کہا گیا: 'ہمارے فوجیوں نے فوراً گھات لگایا جس کے نتیجے میں دو جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا۔ ان کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفلیں اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد کیا گیا ہے'۔
کرنل راجیش کالیا نے بیان میں مزید کہا: 'پوری تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی'۔
یو این آئی ظ ح بٹ