یمنا نگر، 11 اپریل (یو این آئی) گجرات میں تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے ہریانہ کے یمنا نگر کے دو نوجوانوں کے سیمپل کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
یہ پہلی بار ہے جب ضلع میں
کورونا انفیکشن کے یہ معاملے سامنے آئے ہیں۔
ضلع ڈپٹی کمشنر مکل کمار نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ممیدی گاوں کے دونوں نوجوان گزشتہ 20مارچ کو گجرات سے یمنا نگر واپس آئے تھے۔