کابل،20 فروری (اسپوتنک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کو دو الگ الگ کار بم دھماکے میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
ایریانہ نیوز چینل نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ
پہلا واقعہ آج صبح تقریباً آٹھ بجے ہوا جس میں دھماکے کی زد میں آئے دو لوگ زخمی ہوگئے۔ دوپہر ایک کار میں دھماکہ ہوا جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔
ابھی تک کسی دہشت گردانہ تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔