the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امراوتی/11اپریل(ایجنسی) آندھراپردیش میں پولنگ کے دوران تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پیش آئے ۔جس میں دونوں جماعتوں کے ایک ،ایک کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اسمبلی کی 175 اور لوک سبھا کی 25 نشستوں کے لئے آج صبح سے پولنگ کاعمل جاری ہے۔اس دوران ضلع اننت پورکے تاڑی پتری اسمبلی حلقہ میں ایک پولنگ بوتھ پر تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی ایک دوسرے کے خلاف چاقووں، لاٹھیوں سے حملہ کرلئے ۔جس کے نتیجہ میں تلگودیشم کارکن بھاسکرریڈی اور وائی ایس آر کانگریس کے کارکن پلاریڈی کی موت ہوگئی ۔چند افراد زخمی بھی ہیں۔

وہیں ایک دوسرے واقعہ میں آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکرکوڈیلاشیواپرساد راؤپرضلع گنٹورکے ستن پلی میں وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں نے حملہ



کیاگیا۔جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑے۔شیواپرساد تلگودیشم کے امیدوار ہیں۔وہ ضلع کے راجوپالم منڈل کے انی میٹلا گاوں میں پہنچے ۔جب وہ مرکزرائے دہی پہنچے تواس پربرہم وائی ایس آرکانگریس کے کارکن بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوگئے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔



آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے ووٹنگ کے دوران پیش آئے پْرتشدد واقعات کی مذمت کی ۔اس کے علاوہ چندرابابونائیڈو نے مرکزی الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب روانہ کیا۔ جس میں نائیڈو نے کہا کہ صبح 7 بجے سے 9:30 بجے تک کئی پولنگ بوتھس پر ای وی ایمس میں خرابی کے سبب ووٹنگ متاثررہی ہے۔ اور کئی افراد حق رائے دہی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس لیے چندرابابونائیڈو نے ریاست میں اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن دوبارہ منعقد کروانے کی مانگ کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.