بغداد ، 28 جولائی (اسپوتنک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین اورسکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپ میں دو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ عراقی ہیومن رائٹس ہائی کمیشن نے یہ اطلاع دی۔
آئی ایچ سی ایچ آئی نے کہا ’’بغداد کے علاقے طاہر اسکوائر میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین ہونے والے تصادم میں دو افراد ہلاک
اور 11 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اس جھڑپ میں چار سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2019 سے بدعنوانی کے خاتمہ سمیت دیگر مطالبات کے لئے مظاہرے جاری ہیں۔
اسپوتنک،اظ