حیدرآباد ، 17 فروری (یو این آئی) تلنگانہ سائبر سیکورٹی بیورو ( ٹی جی سی بی ایس)، سائبر آباد پولیس اور ایس سی ایس سی حیدر آباد میں 18 اور 19 فروری کو سائبر سیکورٹی پر ایک دوروزہ کنکلیو شیلڈ 2025 کا اہتمام کریں گے۔
معروف قانونی ماہر اور کارکن
بھون ریبھو، جنہوں نے ہندوستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور خواتین کی پالیسیوں کو تیار کیا ہے، کا نکلیو میں اپنا کلیدی خطاب دیں گے۔
اس موقع پر پولیسنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمت میں اے آئی اور کئی دلچسپ موضوعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔