کابل، 30 اپریل (رائٹر) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج دو دھماکوں میں کم از کم 21 افراد کی موت ہو گئی جس میں فرانسیسی خبررساں ایجنسی ایف پی کا ایک فوٹو گرافر بھی شامل ہے۔
کسی بھی تنظیم نے اب تک ان حملوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلے
دھماکہ کو کوور کر رہے صحافیوں کے ایک گروپ میں شامل فوٹوگرافر شاہ مرائی دوسرے کے دھماکے کی زد میں آ گئے۔ ان حملوں میں کل 21 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
قابل غور ہے کہ گزشتہ ہفتہ کابل کے باہر ایک ووٹر رجسٹریشن مرکز پر شدید دھماکے میں 60 افرادمارے گئے تھے۔
رائٹر،اظ