واشنگٹن ، 13 ستمبر (یو این آئی) جاپان کے دو بین الاقوامی خلاباز اکی ہیکو ہوشیدے اور فرانس کے تھامس پیسکیٹ تقریبا سات گھنٹے کی خلائی چہل قدمی کے بعد بحفاظت بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) میں واپس آگئے ہیں۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پیر کو یہ
اطلاع دی۔
ناسا نے کہا ، "جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے خلاباز اکی ہیکو ہوشیدو اور یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے تھامس پیسکیٹ چھ گھنٹے 54 منٹ کی 'اسپیس واک' مکمل کرنے کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں بحفاظت واپس آئے۔