نئی دہلی، 9 مارچ (یو این آئی) جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی برسوں میں لاک ڈاؤن جیسی رکاوٹوں کے باوجود 5.91 کروڑ سے زیادہ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے 47.39 فیصد گاؤں کے گھروں کو پینے کے صاف پانی کا فائدہ حاصل ہورہا ہے۔
مسٹر شیخاوت نے بدھ کے روز جل جیون مشن
اور سووچھ بھارت مشن گرامین پروگرام کے تحت چھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ 15 اگست 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے جب لال قلعہ سے جل جیون مشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا کہ اس وقت صرف 17 فیصد دیہی گھروں کے پاس نل کے پانی کے کنکشن تھے۔