حیدر آباد 26 اگست (یو این آئی) بڑھتی ہوئی ٹکنالوجی کے ساتھ ، سائبر مجرم اور ہیکرس بھی بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی اسپیکر جی پر ساد کمار کاٹوئیٹر (ایکس) کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا اور اس سے غیر متعلق پوسٹس کی گئیں۔
اس
بات کی اطلاع خود اسپیکر نے اپنے ایک پوسٹ کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح ان کا ٹوئیٹر کا اکاونٹ کچھ دیر کیلئے ہیک کر لیا گیا تھا جس کے بعد تکنیکی ٹیم نے اس کا نوٹ لیا اور فوری طور پر کاروائی کی جس کے نتیجہ میں ٹوئیٹر اکاونٹ بحال ہو گیا۔