: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 مارچ ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کورونا وائرس کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور اس سے ہر حال 21 دن میں جیت حاصل کرنی ہے نہیں تو اس سے اتنا نقصان ہوگا جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ مسٹر مودی نے آج اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے لوگوں کے ساتھ یہاں ویڈیو كانفرنس کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اس میں 21 دن لگنے والے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اسے 21 دن میں جیت لیا جائے ۔ انہوں نے کہا’’ جن مشکلات کا سامنا آج ہم کر
رہے ہیں، جو مشکلات آج پیش آ رہی ہیں، اس کی عمر فی الحال 21 دن ہی ہے ، لیکن اگر کورونا وائرس کا بحران ختم نہیں ہوا، اس کا پھیلاؤ نہیں رکا تو کتنا زیادہ نقصان ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کا ابھی واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم سماجی فاصلے پر توجہ دیں، گھروں میں رہیں اور آپس میں دوری بنائے رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ منسلک صحیح اور درست معلومات کے لئے حکومت نے واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے جس پر تمام معلومات دستیاب ہے۔