نئی دہلی/24مئی(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ توتیکورن میں امن قائم رکھیں ۔
تمل ناڈو میں توتیکورن میں اسٹر لائٹ کاپر پلانٹ کے خلاف مقامی لوگوں کے مظاہرہ کے دوران، گزشتہ دو دنوں میں 13 افراد مر چکے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹر پر کہا کہ وزارت داخلہ نے توتیکورن کی صورت حال کا نوٹس لیا ہے اور تمل ناڈو حکومت سے واقعہ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرہ
کے دوران لوگوں کی جان جانے سے انہیں سخت تکلیف پہنچی ہے ۔ انہوں نے متاثرین کے خاندانوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے صحت مند ہونے آرزو کی۔
وزیر داخلہ نے کہا، "میں اس علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے توتیکورن کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں"۔
دریں اثنا، وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ تمل ناڈو حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ریاستی حکومت سے صورت حال بحال کرنے کی کوشش کی تحت اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ، اسٹر لائٹ پلانٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔