انقره، 2 جنوری (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پیداوار ، روزگار اور اقتصادی ترقی پر سمجھوتہ کیے بغیر افراط زر کو دوبارہ اکائی کے ہند سے تک گرانا ہے۔
کے برآمدی اعداد و شمار کے اعلان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا: "ہم نے اپنی خارجہ 2023 پالیسی
کو ترکیہ پر مرکوز لیکن عالمی تناظر کے ساتھ تشکیل دیا ہے ، اور یقینی طور پر ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پیداوار ، روزگار اور معاشی نمو پر سمجھوتہ کیے بغیر مہنگائی کو دوبارہ اکائی کے ہندسوں تک گرانے کا ہدف مقرر کرنے پر زور دینے والے ایردوان نے کہا، "ہم اپنے شہریوں کی روز مرہ زندگی سے مہنگائی کے معاملے کو ہٹادیں گے۔