انقرہ، 14جنوری (اسپوتنک) ترکی کے ازمیر شہر کے سرکاری وکیلوں نے باغی فتح اللہ گولن کی تحریک سے ربط رکھنے کے شبہ میں 176 موجودہ اور سابق فوجی اہلکاروں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔
مقامی میڈیانے منگل کے روز بتایا کہ
ان میں فوج کے موجودہ 108 جوانوں اور مختلف وجوہات سے فوج چھوڑنے والے 68 سابق فوجی اہلکاروں کے خلاف وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
افسران نے تحریک سے مربوط اراکین سے فون کے ذریعے رابطہ کرنے پر مشتبہ افراد کی شناخت کی اور ان کے خلاف وارنٹ جاری کیا۔