انقرہ/2مارچ(ایجنسی) ترکی کی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی شام کے علاقے عفرین میں کُردوں کے خلاف جاری آپریشن "غصن الزیتون" میں اُس کے 8 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
عفرین میں فوجی آپریشن کے شروع کیے جانے کے بعد سے ترک فوج کی ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس طرح "غصن الزيتون" آپریشن میں مجموعی طور پر کم از کم 40 ترک فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
ان کے علاوہ آپریشن میں اب تک 200 سے زیادہ انقرہ کے ہمنوا شامی جنگجو اور کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے 209 ارکان بھی مارے گئے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق آپریشن کے دوران 112 شامی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ترکی اس امر کی تردید کرتا ہے۔