انقرہ،23 مئی (اسپوتنک) ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس (كووڈ -19) سے 952 افراد متاثر ہوئے ہیں جو ملک میں 25 مارچ کے بعد سے متاثرین کی تعداد میں سب سے کم یومیہ اضافہ ہے۔
ترکی کے وزیر صحت فحرالدین کوسا نے جمعہ دیر رات اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا’’آج 952 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 154،500 تک پہنچ گئی
ہے۔ ہم نے آج 27 مریضوں کو کھو دیا ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4،276 ہو گئی ہے‘‘۔ اسی مدت کے اندر انفیکشن سے شفایاب ہوئے لوگوں کی تعداد 1،121 عدد کے اضافہ سے بڑھ کر 116،111 ہو گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 52 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں اور 3.38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس سے موت ہو گئی ہے۔