برسلز، 29 جون (یو این آئی) ترکی نے بالآخر ناٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) میں شمولیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی طرف سے بھیجی گئی درخواستوں کو قبول کر لیا ہے۔
بی بی سی نے بدھ کو اپنی
رپورٹ میں یہ معلومات دی۔
ترکی نے اس سے قبل تنظیم میں ان ممالک کی شمولیت کے بارے میں عدم اتفاق کا اظہار کیا تھا جس کی وجہ ان ممالک کی جانب سے کرد انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ہے۔