ترکی/5اپریل(ایجنسی) ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کا کہنا ہے کہ ترک صوبے ایزکِیشِیہر کی عثمان غازی یونیورسٹی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ
میں بتایا گیا ہے کہ ایک مسلح شخص نے اسسٹنٹ ڈین، فیکلٹی ریسرچر، ایک لیکچرر اور ایک اسٹاف ممبر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ سی این این ترک کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔