تروپتی، 15 اپریل (یو این آئی) تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) 23 جون سے امریکہ میں 12 روزہ شریواری کلیانوتسو کا انعقاد کرے گا۔
ٹی ٹی ڈی نے بتایا کہ پورے ملک میں اور بیرن ملک بھی شرینیواس کلیانم
منعقد کرنے کے فیصلے کےتحت امریکہ میں شری واری کلیانوتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس کےبعد چنئی، نئی دہلی، حیدرآباد، کوتھاگودیم اور چِکبَلّا پور مئی اور جون میں شریواری کلیانم کی میزبانی کرنے کی تیاری ہے۔