حیدرآباد، 7 اگسٹ (ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ماحول دوست ایئر کنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں جلد ہی حیدرآباد میں مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ آر ٹی سی جس نے گریٹر حیدرآباد ریجن میں مرحلہ وار 1,300 الیکٹرک بسوں کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا
تھا، جلد ہی 25 الیکٹرک بسوں کو استعمال میں لانے کے انتظامات کر رہی ہے۔
منیجنگ ڈائرکٹر، ٹی ایس آر ٹی سی، وی سی سجنار نے پیر کے روز بس بھون میں الیکٹرک اے سی بس کے پروٹو ٹائپ کا معائنہ کیا اور بس میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں حکام سے دریافت کیا۔