حیدرآباد، 26 اگسٹ (ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) نے ریاست بھر میں آنے والے رکشا بندھن کے لیے کل 3,000 خصوصی بسیں چلانے کا اعلان کیا- یہ خصوصی بسیں 29، 30 اور 31 اگست کو چلیں گی اور روزانہ 1,000 سروسز چلائی جائیں گی۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی
سی سجنار نے ہفتہ کو ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور مسافروں کو فراہم کئے جانے والے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ حیدرآباد سے کریم نگر، نظام آباد، ہنم کونڈہ، کھمم، نلگنڈہ، محبوب نگر، گوداوریکھنی، منچریال وغیرہ کے راستوں پر مسافروں کی آمدورفت کے مطابق خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔