حیدرآباد، 13 جون (ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی)، جس نے تقریباً 900 میٹرو ایکسپریس بسوں میں اپنا جدید ترین وہیکل ٹریکنگ سسٹم (وی ٹی ایس) کامیابی کے ساتھ متعارف کرایا ہے، اب شہر کی عام بسوں میں ٹریکنگ سسٹم قائم کرنے
کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ٹریکنگ سسٹم مسافروں کی سہولت کے لیے بس خدمات کا متوقع وقت (ای ٹی اے) فراہم کرتا ہے۔ "ٹریکنگ سسٹم مسافروں کو تلنگانہ اور قریبی ریاستوں کے مختلف اسٹاپس پر جہاں آر ٹی سی خدمات دستیاب ہیں بسوں کی آمد اور روانگی کے بارے میں مطلع کرے گا۔