حیدر آباد 19 فروری (یو این آئی) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی ) نے حیدر آباد سے وجئے واڑہ تک خدمات کے لیے ٹکٹ کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔
مسافر لہری نان اے سی
سلیپر کم سیٹر اور سو پر لگژری خدمات پر 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ راجدھانی اے سی خدمات پر 8 فیصد رعایت کی پیشکش کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس رعایتی سہولت سے استفادہ کریں۔