حیدرآباد، 29مئی (ایجنسی)تلنگانہ کے Chief Secretary SK Joshi چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ مانسون کے پیش نظر مکمل طور پر تیار رہیں جو ریاست سے آئندہ ماہ کی 10 یا 11 تاریخ کو ٹکرائے گا۔
جوشی نے عہدیداروں سے کہا کہ گرمی کی
شدید لہر کے مسلسل جاری رہنے اور جنوب مغربی مانسون کے پیش نظر چوکس رہیں۔
حیدرآباد میں آج منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں چیف سکریٹری نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ مانسون کی آمد میں تاخیر کی صورت میں کسانوں کیلئے مناسب مشورے جاری کئے جائیں۔